Sunday, September 8, 2024

ڈی پی اوقصورنےزیاددتی سکینڈل کوزمین کاجھگڑاقراردیا،اب خودجج بھی بن گئے

ڈی پی اوقصورنےزیاددتی سکینڈل کوزمین کاجھگڑاقراردیا،اب خودجج بھی بن گئے
August 10, 2015
قصور (92نیوز)پولیس نےقصورمیں بچوں سے زیادتی کا کیس خراب کرنے میں کوئی کسرنہ چھوڑی ڈی پی اوقصوررائے بابرسعید نے پہلے تومعاملے کوزمین کا جھگڑا قراردیا اوراب خودجج بھی بن گئے اورکہنے لگے کہ وہ کسی بے گناہ کو تونہیں پکڑسکتے۔ تفصیلات کےمطابق قصورمیں بچوں سے زیادتی کا کھیل جتنا گھناؤنا ہے، اس سے گھناؤنا کردار پنجاب پولیس ادا کررہی ہے، کبھی اس مسئلے کوزمین کاتنازع قراردے دیا جاتا ہے توکبھی کہا جاتا ہے کہ پولیس کسی بے گناہ کوتونہیں پکڑ سکتی، یعنی اب عدالتوں کا کام بھی پولیس ہی کرے گی۔ ڈی پی اوقصوررائےبابرسعید تواس حد تک چلے گئے کہ میڈیا معاملے کوبڑھا چڑھاکرپیش کررہا ہے، اتنے بچوں سے زیادتی نہیں ہوئی جتنا کہا جارہا ہے۔ ان سے پہلے آرپی اوصاحب زادہ شہزاد سلطان بھی میڈیا کے کیمرے بند کرا کے آف دی ریکارڈ بات کرنے کا کہ چکے ہیں یعنی سچ اتنا تلخ ہے کہ اسے بتانا بھی آسان نہیں۔