Thursday, April 25, 2024

ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کا معاملہ ، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا

ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کا معاملہ ، چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لے لیا
August 30, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ڈی پی او پاکپتن کے تبادلے کے معاملے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لے لیا اور آئی جی  پنجاب،ڈی پی او پاکپتن اور آر پی او ساہیوال کو نوٹس جاری کر دیئے گئے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکپتن میں ڈی پی او رضوان گوندل کا تبادلہ گزشتہ دنوں  کے دوران ہاٹ ایشو رہا۔ تیئس اگست کو پاکپتن میں پولیس خاور مانیکا کو گاڑی روکنے کا اشارہ کرتی ہے تاہم وہ  نہیں رکتے۔ پولیس پیچھا کر کے گاڑی کو روکتی ہے تو خاور مانیکا اور پولیس کے درمیان تون تکرار ہو جاتی ہے۔ تاہم معاملہ حل ہونے کی بجائے بگڑتا  ہی گیا ۔ آئی جی پنجاب کلیم امام متحرک ہوتے ہیں اور رضوان گوندل کا تبادلہ کرنے کی وجوہات سامنے لے آئے جن کے مطابق غلط بیانی پر رضوان گوندل کا تبادلہ کیا گیا اور اُن کے خلاف ایک انکوائری بھی لانچ کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لیا اور ڈی پی او رضوان گوندل سے تفصیلات طلب کر لیں۔