Wednesday, May 8, 2024

ڈی پی او پاکپتن کیخلاف کارروائی پولیس کا اندرونی معاملہ ہے ، وزیراطلاعات پنجاب

ڈی پی او پاکپتن کیخلاف کارروائی پولیس کا اندرونی معاملہ  ہے ، وزیراطلاعات پنجاب
August 28, 2018
پاکپتن ( 92 نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈی پی او پاکپتن کے خلاف کارروائی پولیس کا اندرونی معاملہ ہے ، بنی گالہ سے کوئی  احکامات نہیں آئے ۔ پاکپتن میں دربار حضرت بابا فرید  پر حاضری دینے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن  چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او پاکپتن کے خلاف پہلے بھی شکایات تھیں ، کارروائی  پولیس کا اندرونی معاملہ ہے ، رائٹ ٹو انفارمیشن کے بل کو لاگو کریں گے ۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ قانون سازی کے ادارے کا سب سے براحال ہے ،  عمران خان کے بتائے ہوئے منشور پر چلیں گے ، ہمارا پہلا اور آخری مقصد لوگوں کی خدمت کرنا ہے ۔