Thursday, April 18, 2024

ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس ، احسن جمیل گجر نے خالق داد لک کی رپورٹ کو غیر واضح قرار دیا

ڈی پی او پاکپتن تبادلہ کیس ، احسن جمیل گجر نے خالق داد لک کی رپورٹ کو غیر واضح قرار دیا
October 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل تبادلے کے معاملے میں احسن جمیل گجر نے خالق داد لک کی رپورٹ کو مبہم اور غیر واضح قرار دے دیا۔ ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل تبادلے کے معاملے میں احسن جمیل گجر نے اپنے تحریری جواب میں یو ٹرن لے لیا۔ پہلے احسن جمیل گجر نے عدالت میں خود کو خاور مانیکا کے بچوں کا گارڈین کہا ۔ تحریری جواب میں خود کو مانیکا فیملی کا قریبی دوست قرار دیا۔ احسن گجر نے اپنے جواب میں کہا  کہ کسی ریاستی ادارے کے افسر کو دھمکیاں نہیں دیں ۔ پریشانی میں معاملہ پولیس افسران کے سامنے اٹھایا ۔ پولیس افسران اتنے سادہ نہیں ہوتے کہ دھمکی میں آ جاتے۔ احسن جمیل  گجر کے مطابق خالق داد لک کی رپورٹ  مبہم اور غیر واضح ہے۔ رپورٹ میں کوئی حتمی فائنڈنگ نہیں دی گئی ۔ انکا کہنا تھا کہ  انکوائری آفیسر جواب کھینچ تان کر انکا جواب مس کنڈکٹ کے دائرے میں لائے ۔ کوئی عوامی عہدہ نہیں رکھتا عام شہری ہوں ۔ مجھے کسی مس کنڈکٹ یا ڈسپلن کی  خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہرایا ہی نہیں جا سکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ  فیملی کے  گہرے دوست کی حیثیت  سے مجھے  میٹنگ میں بلایا گیا۔ احسن جمیل گجر نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا اور عدالت سے اپنے خلاف کارروائی ختم کرنے کی استدعا بھی کی۔ دوسری جانب سابق آئی جی پنجاب کلیم امام نے بھی اپنا  جواب سپریم کورٹ میں جمع کرا  دیا  ہے۔ کلیم امام نے بند لفافے میں جواب  عدالت کو جمع کرایا۔