Friday, April 26, 2024

ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل نے اپنی حمایت میں لوگوں سے زبردستی بینرز لگوادیئے

ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل نے اپنی حمایت میں لوگوں سے زبردستی بینرز لگوادیئے
May 4, 2016
اوکاڑہ(92نیوز)اوکاڑہ  میں  پولیس افسر اپنی تشہیر کے لئے شہریوں سے زبر دستی بینرز لگوانے لگے شہر میں جابجا ڈی پی اوکاڑہ  رانا فیصل کی حمایت میں  بینرز اور فلیکس نظرآرہے ہیں۔ شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں ایسا کرنے پرمجبورکیا جارہا ہے۔ تفصیلات کےمطابق اوکاڑہ  میں پولیس  والوں  نے انوکھی مثال قائم کردی   نہ نواز شریف نہ شہباز بلکہ اب ہو گی رانا فیصل رانا فیصل ۔ اوکاڑا میں پولیس کام کرنے کی بجائے سیاسی ہو گئی اور انگریز  کے دور غلامی کی یاد تازہ کر دی ۔ اوکاڑہ کے شہری  ایک طرف  امن و امان کے مخدوش حالات پر پریشان تو دوسری جانب شہر کے مختلف مقامات پر ڈی پی او کی حمایت میں بینرز اور پینافلیکس  دیکھ کر حیران ہیں  مقامی ٹرانسپورٹرز کے نام پر  یہ بینرز اور پینافلیکس ڈی پی او چوک، جناح روڈ، ٹینک چوک، دیپالپور چوک اور غوثیہ مسجد کے اطراف   میں دیکھے جاسکتے ہیں جن  کے ذریعے ضلع بھر سے بھتہ خوری، ڈکیتی اور غنڈہ گردی کے نام نہاد خاتمہ پر ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل کو خراج تحسین پیش کیا گیا  ہے۔ پولیس نے اپنی نااہلی  چھپانے کے لئے   کارکردگی تو نہیں دکھائی بلکہ اہل شہر کو مجبور کیا کہ وہ ان کی تشہیر کریں ،اب  دیکھیئے اس سیاسی ڈی پی او کا نوٹس لینے  کے لئے حکومت کب جاگتی ہے۔