Sunday, April 28, 2024

ڈی ٹی ایچ باکسزکی غیرقانونی فروخت،اربوں روپے کی بھارت منی لانڈرنگ بے نقاب

ڈی ٹی ایچ باکسزکی غیرقانونی فروخت،اربوں روپے کی بھارت منی لانڈرنگ بے  نقاب
October 28, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) ڈی ٹی ایچ باکسز کی غیرقانونی فروخت کے ذریعے اربوں روپے کی بھارتی منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا، ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی ٹیموں نے اٹک، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مشترکہ آپریشن کیا جس میں   درجنوں ڈی ٹی ایچ باکس، رسیورز اور ڈشیں برآمد کرلی گئیں ۔ پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں قائم اس سسٹم کا گڑھ بھی بے نقاب ہوگیا۔کراچی،لاہور،راولپنڈی،کوئٹہ ،پشاورسمیت کئی شہروں میں بھارتی سامان سرعام فروخت ہو رہا تھا۔ ایف آئی اے ،اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی مشترکہ ٹیموں نے اربوں روپے کی بھارت منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک بے نقاب کردیا۔  کئی شہروں میں بھارتی سٹیلائیٹ ڈش سسٹم کے خلاف چھاپے مارے گئے ۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹن میں چھاپے کے دوران 17 سمارٹ ٹی وی ڈیوائس، 10 ریسیور ، 4 ڈشیں بھی قبضے میں لی گئیں۔ راولپنڈی میں 10 ڈی ٹی ایچ باکس، 12 ریسیور، 26 سیٹلائٹ ریسیور برآمد  جبکہ اٹک میں 123 ایل این بی، 143 سیٹلائٹ ریسیور، ڈش انٹینا قبضے میں لے لئےگئے۔ کراچی،لاہور،راولپنڈی،کوئٹہ ، پشاور سمیت کئی شہروں میں  بھارتی سامان سرعام فروخت ہورہا ہے۔ شہری کو یہ سسٹم 8ہزار میں بیچا جاتا ہےاور ماہانہ 18سو روپے فیس بھی لی جاتی ہے۔ اس طرح لاکھوں صارفین سے حاصل اربوں روپے ہنڈی اور حوالہ کے ذریعہ بھارت منتقل کیے جار ہے ہیں۔ اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف ایف آئی اے، کسٹم اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ۔ اسٹیٹ بینک کا نمائندہ بینک ریکارڈ فراہم کرنے میں معاونت فراہم کررہا ہے۔