Tuesday, May 21, 2024

ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر حکومتی مشاورت سیاسی کھیل ہے : شاہ محمود قریشی

ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر حکومتی مشاورت سیاسی کھیل ہے : شاہ محمود قریشی
July 29, 2015
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے تحریک انصاف کو پارلیمانی پارٹیوں کے سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت کا پارلیمانی پارٹیوں سے تحریک انصاف کو ڈی سیٹ کرنے کےلئے مشاورت کرنا محض سیاست ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ پارلیما نی پارٹیوں کے اجلاس میں شرکت کے خواہاں ہیں تاہم نہ تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اجلاس کے حوالے سے مشاورت کی اور نہ ہی انہیں حکومت کی طرف سے اجلاس میں شرکت کی دعوت موصول ہوئی۔ 92 نیوز سے خصو صی گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ حیرت ہے کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتیں انہیں راضی کر کے اسمبلی میں واپس لائیں اور ان کی واپسی کے حوالے سے یہ معاہدہ کیا گیا کہ اگر جوڈیشل کمیشن رپورٹ دے دیتا ہے تو ہم پارلیمانی کردار ادا کریں گے، ہمیں تنخواہیں بھی دےدی گئیں۔ سپیکر نے رولنگ بھی دے دی، بجٹ سیشن میں ہمارے شمولیت بھی ہوگئی۔ اب ہمارے خلاف ڈی سیٹ کرنے کی تحریک کو ایجنڈے میں شامل کرنا نہ صرف غیرمنطقی ہے بلکہ سیاسی کھیل ہے۔