Wednesday, April 24, 2024

  ڈی سی اوسیالکوٹ کا عمران خان کو ریلی کی اجازت دینےسےانکار

   ڈی سی اوسیالکوٹ کا عمران خان کو ریلی کی اجازت دینےسےانکار
November 29, 2015
سیالکوٹ(92نیوز)ڈی سی ا و سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے عمران خان کو سیالکوٹ میں ریلی کی اجازت دینے سے انکار کر دیا  ۔پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عمران خان کل ہر صورت ریلی کی قیادت کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزر عمر ڈار کو بھیجے گئے مراسلے میں ڈی سی اوسیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل کا کہنا ہے کہ انتخابی ریلیاں یا جلوس انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے اس لئےعمران خان کو سیالکوٹ میں ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت کاکہناہےکہ عمران خان ہر صورت سیالکوٹ میں انتخابی ریلی میں شرکت کریں گے اور میڈیا سے گفتگو کرنے کے ساتھ تحریک انصاف کے الیکشن دفاتر کا دورہ کریں گے ۔ ڈی سی او سیالکوٹ حکومت کے کہنے پر تحریک انصاف کے خلاف انتخابی مہم چلارہے ہیں  پاکستان تحریک انصاف اوچھے ہتھکنڈوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔