Sunday, September 8, 2024

ڈی سی او نورالامین مینگل اور ممبر قومی اسمبلی رانا افضل کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

ڈی سی او نورالامین مینگل اور ممبر قومی اسمبلی رانا افضل کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
January 12, 2016
فیصل آباد(92نیوز)فیصل آباد کے ڈی سی او نور الامین مینگل اور قومی اسمبلی کے رکن رانا افضل کے درمیان اختلاف شدت اختیار کرگیا ہے اور نوبت ایک دوسرے کے خلاف شکایات اور الزامات تک آن پہنچی ہے۔ تفصیلات کےمطابق ڈی سی او نورالامین مینگل کی جانب سے رانا افضل ایم این اے کی سربراہی میں چلنے والی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے متعلق صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی کارکردگی نہائت ناقص ہے، کسی کو مستقل ایم ڈی نہیں لگایا جا رہا، 800 ملین کی رقم موجود ہونے کے باوجود مشینری نہیں خریدی جا رہی جس کی وجہ سے شہر میں صفائی کا نظام ابتر ہے۔ لیگی ایم این اے رانا افضل کا جواب میں کہنا ہے کہ ان کا ڈی سی او سے کوئی ذاتی اختلاف تو نہیں بس ڈی سی او صاحب کو اس بات کا غصہ ہے کہ انہوں نے ان کی بہت بڑی مالی کرپشن کو بے نقاب کیا اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے جو ناقص منصوبہ بندی کی اس پر آواز بلند کی۔ دونوں کی جانب سے اگرچہ پہلے دبے دبے الفاظ میں الزام تراشی کا سلسلہ جاری تھا لیکن اب یہ لڑائی نہ صرف کھلے عام بلکہ زور و شور سے جاری ہے۔