Friday, April 26, 2024

ڈی جے بٹ کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کا نوٹس

ڈی جے بٹ کو پنجاب ریونیو اتھارٹی کی طرف سے ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کا نوٹس
July 7, 2015
لاہور(92نیوز)ڈی جے بٹ کولینے کے دینے پڑگئے،پنجاب ریونیو اتھارٹی نے دھرنوں کی کوریج کرنے پر ایک کروڑ ستر لاکھ باسٹھ ہزار روپے کانوٹس جاری کردیا گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ  نے لاہورسے تحریک انصاف کے دھرنوں میں ساونڈ سسٹم کی سروس فراہم کی جس پر انہوں نے تحریک انصاف سے کروڑوں روپے کی آمدن حاصل کی۔ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ڈی جے بٹ کودس کروڑ ستر لاکھ روپے کی آمدن پر جنرل سیلزٹیکس کی مد میں ایک کروڑ ستر لاکھ روپے کانوٹس جاری کردیاہے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے مطابق ڈی جے بٹ  نے ٹیکس ادا نہیں کیا حالانکہ انہوں نے جوایونٹس پر آمدن حاصل کی ہے اس مد میں ٹیکس کی کٹوتی کروانی چاہیے تھی۔