Thursday, March 28, 2024

ڈی جے بٹ کو ایک کروڑ ستر لاکھ ساٹھ ہزار روپے ٹٰیکس کا نوٹس موصول

ڈی جے بٹ کو ایک کروڑ ستر لاکھ ساٹھ ہزار روپے ٹٰیکس کا نوٹس موصول
July 11, 2015
لاہور(92نیوز)دھرنےمیں بینڈباجا ڈی جےبٹ کومہنگاپڑگیا،پنجاب ریونیواتھارٹی کی جانب سے ایک کروڑسترلاکھ ساٹھ ہزارروپےٹیکس نوٹس موصول ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دھرنے کے  ہیرو ڈی جے بٹ کو پنجاب ریونیواتھارٹی کی جانب سے ایک کروڑ ستر لاکھ ساٹھ ہزار روپے کا ٹیکس نوٹس موصول ہوگیاہے۔ شوزکازنوٹس دس کروڑاٹھہترلاکھ اورپچھہترہزارروپےکی آمدن پربھجوایاگیاہے اس آمدن پرسولہ فیصدسیلزٹیکس عائدکیاگیاہے پی آر اےحکام کاکہناہےکہ ڈی جےبٹ نے دھرنوں کے دوران جو پیسے کمائے اس کا ذکر اپنی سالانہ ٹیکس ریٹرن میں نہیں کیا۔ ڈی جے بٹ کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو اتھارٹی عائشہ رانجھا نے 27 جولائی کو صبح 10 بجے  طلب کر لیاہے۔ دوسری جانب  نوٹس ملنےپرڈی جےبٹ کاموڈبھی فیوزہوگیا ان کاکہناتھاکہ  ‘‘پنڈ وسیا ای نئی تے پٹواری پہلے ای پے گیا’’