Friday, April 19, 2024

ڈی جے بٹ کا بل پی ٹی آئی کے گلے پڑنے لگا ،سوشل میڈیا پر انصافین بھی بپھرنے لگے

ڈی جے بٹ کا بل پی ٹی آئی کے گلے پڑنے لگا ،سوشل میڈیا پر انصافین بھی بپھرنے لگے
July 7, 2015
لاہور(92نیوز)ڈی جے بٹ کا بل پی ٹی آئی کے گلے پڑنے لگا ،سوشل میڈیا پر انصافین بھی بپھرنے لگے اور اپنی ہی پارٹی کی درگت بنانے کی راہ پرچل پڑے۔ تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے جلسوں میں پارٹی دھنوں پر چودہ کروڑ روپے خرچ کرنے پر عوام کا پارہ ہائی ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر عوام تحریک انصاف کے خلاف پھٹ پڑے،وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز اٹھانے والی پاکستانی عوام اُس وقت طیش میں آگئی،جب دھرنوں میں میوزک سسٹم  پر پارٹی نغموں کو  بجانے والے ڈی جے بٹ نے اپنے واجبات کی ریکوری کا اعلان کیا ، عوام کے کان کھڑے ہوگئےکسی نے کہا کی اتنا پیسہ گانے بجانے پر خرچ کرنے کی بجائے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جاتا تو بہتر تھا۔ کسی نے کہا کہ صرف ڈی جے بٹ ہی نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم بھی واجبات کی عدم ادائیگی کی شکایت کر چکی ہے۔ ایک انصافین نے کہا کہ پی ٹی آئی  کے انقلاب نے ڈی جے بٹ  کے تابوت میں آٹھ کروڑ پنکچر کر دئیےہیں۔ صحافتی اداروں سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا اکٹیویسٹ نے بتایا کہ  جہاں جہانگیر ترین نے ڈے جے بٹ کو پیسوں کا مطالبہ کرنے پر دھمکی دی وہیں  پرویز رشید نے ڈے جے کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر منچلوں نے پی ٹی آئی کو مفتہ جماعت بھی کہا اور پی ٹی آئی کی تبدہلی ملک میں آنے کےبجائے کورٹ میں چلی گئی ہےلکھا ہے ۔