Sunday, September 8, 2024

ڈی جے بٹ پھنس گیا !!! ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 3ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ڈی جے بٹ پھنس گیا !!! ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 3ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
August 21, 2015
اسلام آباد (92نیوز) تحریک انصاف کے دھرنوں سے شہرت حاصل کرنے والے ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ڈی جے بٹ کوتین ستمبر کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن وقاص نے مسلسل غیرحاضری پر ڈی جے بٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے۔ اس سلسلے میں تھانہ سیکرٹریٹ کے ایس ایچ او کو ڈی جے بٹ کو فوری گرفتار کر نے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ڈی جے بٹ کے خلاف دھرنوں کے دوران دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور ایمپلی فائر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ عدالت کا اپنے حکم میں کہنا تھا کہ اگر ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا تو اسے اشتہاری قرار دیا جائے گا۔