Monday, September 16, 2024

ڈی جے بٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پٹائی کر دی

ڈی جے بٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کی پٹائی کر دی
February 7, 2016
  ڈیرہ مراد جمالی(92نیوز)ڈی جے بٹ میں تبدیلی آ گئی کارکنوں کا نغموں اوردھنوں سے جوش بڑھانے والے ساؤنڈ  ماسٹر اس بار  خود جوش میں آگئے اورکپتان کے کھلاڑیوں پر ڈنڈے برسا دئیے۔ تفصیلات کےمطابق  کپتان نے ڈیرہ مراہ  جمالی میں ڈیرہ  لگایا  تو ڈی جے بٹ بھی اپنا میلہ لگانے پہنچ گیا پرجوش کھلاڑیوں کا جوش بڑھا  تو وہ  ساونڈ  سسٹم اور جنریٹر پر چڑھ دوڑے  جس  پر  ڈی  جے  بٹ ہو گئے آگ بگولا۔ کارکنوں کے ساتھ  ڈی  جے  بٹ نے  بھی جوش  دکھایا اور  خوب ڈنڈوں کی  بارش کی۔ ساونڈ ماسٹر  کے وار سے  کئی کارکن  زخمی  ہو  گئےجلسے میں اس وقت  بھی  بدنظمی  دیکھنے  میں آئی  جب کپتان  کے  پہنچنے  پر  کارکن ایک دوسرے کو دھکیلتے اسٹیج پر چڑھ  گئے جبکہ بعض نے اپناغصہ بھی  خوب نکالا۔