Thursday, March 28, 2024

ڈی جے بٹ 25لاکھ میں مان گئے ،نائنٹی ٹو نیوز نے معاہدے کی کاپی حاصل کرلی

ڈی جے بٹ 25لاکھ میں مان گئے ،نائنٹی ٹو نیوز نے معاہدے کی کاپی حاصل کرلی
July 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)ڈی جے بٹ 25 لاکھ روپے میں مان گئے، تحریک انصاف اور ڈی جے بٹ کے مابین 25 لاکھ روپے وصول کرنے کا معاہدہ بھی طے پاگیا، 92 نیوز نے معاہدے کی کاپی حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جے بٹ اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مالی لین دین کا تنازعہ حل ہوگیا ،ڈی جے بٹ  اور پی ٹی آئی کے درمیان دھرنے کے واجبات کے حوالے باضابطہ معاہدہ طے پاگیا ، معاہدے کے تحت  تحریک انصاف  اب ڈی جے بٹ کو ساڑھے 6 کروڑ کے بجائے صرف 25 لاکھ روپے ادا کرے گی ، معاہدہ 23 جولائی کو اسلام آباد میں ہوا جس میں آصف نذر بٹ المعروف ڈی جے بٹ اور تحریک انصاف کے سراج احمد نے دستخط کیے۔ تحریک انصاف نے ڈی جے بٹ کا معاملہ حل کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے سراج احمد اور راشد خان پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی، اور ڈی جے بٹ کے تمام بلز کاغیر جانبدارانہ فرم سے آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ کمیٹی کی رپورٹ پر ڈی جے بٹ تحریک انصاف سے سوا کرڑ روپے وصول کرنے کے دعوے سے بھی دستبردار ہوگئے، اور انہوں نے پی ٹی آئی کو سوا چھ کروڑ روپے چھوڑ دیئے۔ اب انہیں دھرنے کے دوران ساونڈ سسٹم اور دیگراخراجات کی مد میں صرف 25 لاکھ کے بقایاجات ادا کیے جائیں گے۔