Tuesday, May 21, 2024

ڈی جی ہیلتھ سندھ کی گرمی کے پیش نظر اسکولوں کو ہدایات جاری

ڈی جی ہیلتھ سندھ کی گرمی کے پیش نظر اسکولوں کو ہدایات جاری
April 28, 2019
کراچی ( 92 نیوز) ڈی جی ہیلتھ سندھ نے ہیٹ ویو کے پیش نظر اسکولوں کو ہدایات جاری کر دیں۔ کراچی میں ہیٹ ویو کے خدشے کے پیش ڈی جی ہیلتھ سندھ نے تمام اسکولوں کوایڈوائزی جاری کردی جبکہ  کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ کی ہدایت پرپولیس نےشہریوں کو ٹھنڈہ پانی فراہم کرنا شروع کردیا۔ ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹرمسعود سولنگی نے تمام اسکولوں کوہدایت جاری کی کہ  اسکولوں میں لوڈشیڈنگ کے دوران جنریٹرفعال رکھیں اور اضافی پنکھے لگائے جائیں جبکہ  ٹھنڈے پانی کے کولر بھی رکھے جائیں۔ دوسری جانب کراچی پولیس چیف ڈاکٹرامیرشیخ نے تمام ایس ایچ اوز کواپنے علاقوں میں ٹھنڈےپانی کے کیمپ لگانے کی ہدایت کردی ، پولیس اہلکاروں نے فوری طور  پر موبائل میں ہیرشہریوں کوٹھنڈا پانی  پلانا شروع کردیا۔

حیدر آباد ، گرمی بڑھتے ہی شہریوں نے احتیاطی تدابیر اپنا لیں ‏

ادھر سورج نے آنکھیں دکھائیں تو چھٹی والے دن شہریوں نے ساحل کا رخ کر لیا ، چھٹی کے دن کو انجوائے کرنے کے لیے کوئی دوستوں تو کوئی اہل خانہ کے ساتھ  ساحل پر پہنچا تو کسی نے گھڑ سواری کی ، کوئی لہروں کے ساتھ موج مستی کرتا نظر آیا۔ شہرمیں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتس  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔ موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں گرمی کی لہر جمعہ تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔