Friday, March 29, 2024

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کا ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہارتشویش

ڈی جی ہیلتھ بلوچستان کا ایس اوپیز پرعملدرآمد نہ ہونے پر اظہارتشویش
May 27, 2020
کوئٹہ (92 نیوز) ڈی جی ہیلتھ بلوچستان نے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کردیا، ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے کرفیو لگانے میں کوئی قباحت نہیں۔ ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹرمحمدسلیم ابڑو کا کہنا ہے کہ عید پر عوام کی اکثریت نے احتیاطی تدابیر کو بالائے طاق رکھ دیا، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے منفی نتائج آئندہ چند روز میں سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔ عوام کی جانب سے کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا۔ ادھر ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ عوام ایس اوپیز پرکافی حد تک عملدرآمد کررہے ہیں، اب عوام چاہتے ہیں کہ کورونا کے ساتھ جینا ہے تو ایس اوپیز کو فالوکرنا ہوگا۔ صوبے میں کورونا کا پھیلائو کم ہو رہا ہے۔