Friday, March 29, 2024

ڈی جی پی ڈی اے اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی پی ڈی اے اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
April 6, 2019

 لاہور (92 نیوز) وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے ڈی جی پی ڈی اے اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ 92 نیوز نے ڈی جی پی ڈی اے کے نیب زدہ ہونے کی خبر چلائی تھی۔

 وزیر اعلٰی محمود خان کا کہنا ہے کہ نیب زدہ افراد کے لئے ان کے پاس کوئی گنجائش نہیں۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے اکرام اللہ خان کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹائے جانے کی تصدیق کر دی۔

 92 نیوز نے نئے ڈی جی پی ڈی اے اکرام اللہ کے نیب زدہ ہونے کی خبر چلائی تھی کہ اکرام اللہ کو 12 نومبر 2014 کو نیب نے گرفتار کیا تھا۔ بعد میں اکرام اللہ نے نیب کو 2 کروڑ 14 لاکھ روپے واپس کر دیے تھے۔

 اکرام اللہ پر حیات آباد میں 5 کنال قیمتی اراضی غیر قانونی طور پر اونے پونے داموں دینے کا الزام تھا۔