Sunday, May 19, 2024

ڈی جی نیب کا شہباز شریف کے خلاف کیس رواں ماہ میں منطقی نتیجے تک پہنچانے کا اعلان

ڈی جی نیب کا شہباز شریف کے خلاف کیس رواں ماہ میں منطقی نتیجے تک پہنچانے کا اعلان
November 9, 2018
لاہور (92 نیوز) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے بڑا دعویٰ کر دیا، کہتے ہیں کہ شہباز شریف کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ان کا کیس رواں ماہ کے اختتام تک منطقی نتیجے تک پہنچ جائےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب ثبوت کے بغیر کسی پر ہاتھ نہیں ڈالتا توانائی کے شعبے میں ہونے والی کرپشن کی مثال نہیں  ملتی، احد چیمہ نے بھی اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے خوب مال بٹورا،  تاہم وہ وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے بھی تیار تھے۔ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف مقدمات سے متعلق ڈی جی نیب  کا کہنا تھا کہ فی الحال دونوں بھائی حفاظتی ضمانت پر ہیں لیکن 14 نومبر کو ضمانت کی مہلت ختم ہوتے ہی کمرۂ عدالت سے گرفتار کر لیے جائیں گے۔ پیراگون اسکینڈل میں ان کے خلاف نیب نے کافی ثبوت اکٹھے کر لیے ہیں اور دونوں بھائیوں کے وارنٹ گرفتاری بھی تیار ہیں۔