Sunday, May 19, 2024

ڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو پر ن لیگ نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی

ڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو پر ن لیگ نے قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی
November 9, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) ڈی جی نیب لاہور کے انٹرویو پر قومی اسمبلی میں گرما گرم بحث شروع ہو گئی جس پر ن لیگ نے تحریک استحقاق جمع کرا دی۔ شاہد خاقان عباسی بولے نیب افسر خفیہ دستاویزات میڈیا پر لائے۔ سب کچھ چیئرمین نیب کی منشا پر ہوا۔ ان لوگوں سے احتساب نہیں چاہتے جو حکومت سے تنخواہ لیتے ہیں۔ اسپیکر نوٹس نہیں لیں گے تو کون لے گا۔ پیپلزپارٹی کے رہنما سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ نیب کی پالیسی کیا صرف یہ رہ گئی ہے کہ تحقیقات نہیں میڈیا ٹرائل کرنا چاہئے۔ اپوزیشن کی الزام تراشیوں پر وزیر اطلاعات فواد چودھری میدان میں آئے اور  کہا اپوزیشن اسپیکر کو ڈکٹیٹ نہ کرے۔ اراکین پارلیمنٹ کےساتھ بھی قانون وہی سلوک کریگا جو عام لوگوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ فواد چودھری نے کھری کھری سنائیں تو ن لیگی رکن شاہد خاقان عباسی نے توپوں کا رخ وزیر اطلاعات کی طرف کر لیا۔ وزیر اطلاعات نے شاہد خاقان عباسی کو جواب دیتے ہوئے کہا اپوزیشن لیڈر نے اسمبلی میں تقریر کے دورن نیب پر الزامات لگائے۔ آرٹیکل چار ہر شخص کو جواب دینے کا حق دیتا ہے۔ فوادچودھری کا مزید کہنا تھا ممبر اسمبلی ہونے کی بنا پر کلیم کیا جائے کہ اس کے بارے بات نہ کی جائے تو یہ نہیں ہوسکتا۔ سب کے بارے میں بات ہو گی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیا۔