Tuesday, May 7, 2024

ڈی جی نیب لاہور کی مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت موخر، ڈی لسٹ کردیا گیا

ڈی جی نیب لاہور کی مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت موخر، ڈی لسٹ کردیا گیا
November 10, 2018
لاہور (92 نیوز ) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی مبینہ جعلی ڈگری کیس کی سماعت موخر کر دی گئی ، کیس 12 نومبر کو سنا جانا تھا تاہم اب یہ ڈی لسٹ کردیاگیا۔ دوسری جانب نیب اپنے ڈی جی کے دفاع میں میدان میں آگیا، ترجمان نیب نے کہا کہ  جوبکا نہیں، جھکا نہیں، اسے توڑنے کیلئے نت نئی سازشوں کا جال بننا شروع کردیاگیا۔ ادھر ویل ڈن نیب لاہور ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بند گیا۔ ڈی جی نیب لاہور شہزادسلیم  کی ڈگری کا کیس عدالت عظمیٰ نے  ڈی لسٹ کردیا، درخواست گزار کو جاری کیا گیا سماعت کا نوٹس واپس لے لیا گیا۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے شہزاد سلیم جعلی ڈگری کیس 12 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کیا تھا ۔ دوسری طرف قومی احتساب بیورو بھی اپنے افسر کے دفاع میں میدان میں آگیا، ترجمان نیب کے مطابق جو بکا نہیں، جھکا نہیں اسے توڑنے کیلئے سازشوں کا جال بننا شروع کردیا گیا ، ڈی جی نیب لاہور کی شخصیت متنازع بنانے کیلئے ان کی ڈگری میں ردوبدل کیا گیا ۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کی الخیر یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اصل ڈگری ’’ایریل‘‘ فونٹ میں ہے، کلر کاپی کو دانستہ طور پر ’’کیلیبری‘‘ فونٹ میں تبدیل کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ وہی مافیا ہے جس نے ایون فیلڈ فلیٹس کے معاہدے میں بھی ردوبدل کرنے کی سازش کی۔