Wednesday, April 24, 2024

ڈی جی نیب لاہور کی زیر صدارت اجلاس، 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ

ڈی جی نیب لاہور کی زیر صدارت اجلاس، 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ
July 2, 2020
لاہور (92 نیوز) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے زیر صدارت نیب لاہور میں اجلاس میں نیب لاہور کی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ کمبائینڈ انویسٹی گیشن ٹیموں نے بیک لاگ عبور کرتے ہوئے تمام اہداف کو حاصل کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے زیر صدارت نیب لاہور میں اجلاس ہوا اجلاس میں نیب لاہور کی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب لاہور کو جنوری تا جون 2020 کے دوران 2 ہزار 181 شکایات موصول ہوئیں، کمپلینٹ سیل نے 6 ماہ کے دوران مجموعی طور 4 ہزار 452 شکایات کو پراسیس و مکمل کیا۔ اکہترشکایات کی ویری فکیشنز کا آغاز ہوا جبکہ 79 کمپلینٹ ویری فکیشنز کو مکمل کیا گیا۔ تیئیس انکوائریاں شروع کی گئیں تاہم مجموعی طور پر 44 انکوائریاں مکمل کی گئیں،  تیرہ انویسٹی گیشنز منظور کی گئیں جبکہ تفتیشی ٹیموں کی جانب سے انیس انویسٹی گیشنز کو مکمل کر لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چھ ماہ کے دوران  پراسیکیوشن ونگ نے کل 23 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے، نیب لاہور نے 80 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کی پلی بارگینز میں 50 کروڑ 29 لاکھ وصول بھی کئے۔ ڈی جی نیب لاہور کاکہناتھاکہ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کےوژن  کےمطابق نیب کی پہلی ترجیح ملزمان سے لوٹی گئی قومی دولت کی برآمدگی ہے۔