Monday, May 20, 2024

لاہور ہائیکورٹ کا ڈی جی نیب لاہور کی تقرری کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری

لاہور ہائیکورٹ کا ڈی جی نیب لاہور کی تقرری کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری
December 30, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب لاہور کی تقرری کیخلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے درخواست گزار تعیناتی کیخلاف درخواست دائر کرنے کی وجوہات بیان نہیں کر سکا۔ یہ بھی نشاندہی نہیں کی کہ ڈی جی نیب لاہور کی تقرری میں کیا بے ضابطگی کی گئی۔ درخواستگزار کا پورا کیس اس بنیاد پر تھا کہ تقرری کے لیے اشتہار نہیں دیا گیا۔ درخواست گزار نے ادھوری معلومات کے ساتھ رجوع کیا۔  نامکمل معلومات کی بنیاد پر درخواست ناقابل سماعت ہے۔