Sunday, September 8, 2024

ڈی جی ملٹری آپریشنز کا دورہ افغانستان ،افغان ہم منصب سے ملاقات

ڈی جی ملٹری آپریشنز کا دورہ افغانستان ،افغان ہم منصب سے ملاقات
January 13, 2016
  راولپنڈی(92نیوز)ڈی جی  ملٹری آپریشنز نے افغانستان کا دورہ کیا اور افغان ہم منصب سے ملاقات کی، ملاقات میں بارڈر کوارڈینیشن  اور دوطرفہ فوجی رابطوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد نے افغانستان کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات کی، آئی ایس  پی آر کے مطابق ملاقات میں بارڈر کوآرڈینیشن اور دوطرفہ فوجی رابطوں مزید بڑھانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران دونوں اطراف کے کور کمانڈرز اور سیکٹر کمانڈرز کے درمیان رابطوں کے حوالے سے طریقہ کار طے کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 دسمبر 2015 کو آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دورہ افغانستان کے درمیان ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا اور 30 دسمبر 2015 میں دونوں ملکوں کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان پہلی با ر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا تھا۔