Monday, September 16, 2024

ڈی جی رینجرزسندھ کی  وزیراعلیٰ اور وکلاء سے ملاقات ،کوئٹہ سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

ڈی جی رینجرزسندھ کی  وزیراعلیٰ  اور وکلاء سے ملاقات ،کوئٹہ سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا
August 9, 2016
کراچی(92نیوز)کوئٹہ میں ہونے والی دہشت گردی کےبعد سندھ میں بھی عدالتوں کی سیکورٹی سخت کردی گئی، ڈی جی رینجرز نے سندھ ہائیکورٹ میں وکلا رہنماوں سےملاقات کی اور سانحےپر گہرے دکھ کا اظہار کیا،بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی صرف بیرونی معاملہ نہیں، ہمارے اندر سرائیت کرگئی ہے۔ تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں دہشت گردی کےبعد ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے وکلا سےاظہار یکجہتی اور سیکورٹی امور سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا دورہ کیا،ڈی جی رینجرز نے پاکستان بار کونسل سمیت دیگر وکلاٰ رہنماوں سے ملاقات کی اور سیکورٹی پر بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ وکلا کیلئےسانحہ آرمی پبلک سے کم نہیں، ڈی جی رینجرز نےوکلاء کی اپیل پر عدالتوں میں رینجرز اہلکار تعینات کردیئے ہیں۔۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ سندھ سید  مراد علی شاہ سےبھی  ڈی جی رینجرز  نے  ملاقات کی ۔ ملاقات میں امن و امان کی صورتحال  اور ٹارگٹڈ آپریشن پر تبادلہ خیال  کیا گیا ہے۔