Sunday, September 8, 2024

ڈی جی رینجرز کی گورنر سندھ سے ملاقات، کراچی میں امن و امان کی صورتحال زیر بحث آئی، ترجمان گورنر ہاؤس

ڈی جی رینجرز کی گورنر سندھ سے ملاقات، کراچی میں امن و امان کی صورتحال زیر بحث آئی، ترجمان گورنر ہاؤس
January 23, 2016
  کراچی(92نیوز)ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ملاقات کی ہے جس میں صوبے کی امن وامان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران  کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سمیت امن وامان کی مجموعی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے کراچی  میں امن وامان کے لیے رینجرز کے اقدامات سے متعلق گورنر سندھ کو آگاہ کیا ۔