Saturday, April 20, 2024

ڈی جی رینجرز کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ،کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال

ڈی جی رینجرز کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات ،کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال
August 27, 2016
کراچی(92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سے ڈی جی رینجرز  نے  ملاقات کی ہے جس میں کراچی آپریشن اور موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیراعلیٰ ہاوس جاکر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سےملاقات کی،اس دوران کراچی آپریشن سمیت امن وامان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی کی طرف سے کراچی میں جاری آپریشن پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔