Sunday, September 8, 2024

ڈی جی رینجرز کا کراچی کےمختلف علاقوں کا دورہ ، سکیورٹی کا جائزہ لیا

ڈی جی رینجرز کا کراچی کےمختلف علاقوں کا دورہ ، سکیورٹی کا جائزہ لیا
July 5, 2016
کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلا ل اکبر  نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے ،ڈی جی رینجرز نے بازاروں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا ،ڈی جی رینجرز زینب مارکیٹ کےدکانداروں اور عوام سے گھل مل گئے اور ان سے سکیورٹی کے معاملے پر بھی آگاہی حاصل کی ہے ۔ دکانداروں نے کراچی میں امن واپس لوٹانے پر رینجرز کا شکریہ ادا کیا ۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ اب ان کا کاروبار بھی زبردست چل رہا ہے ۔