Wednesday, May 1, 2024

ڈی جی رینجرز کا نائن زیرو اور جناح گراؤنڈ کا دورہ

ڈی جی رینجرز کا نائن زیرو اور جناح گراؤنڈ کا دورہ
August 23, 2016
کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے ایم کیو ایم کی سیل شدہ نائن زیرو اور جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ رینجرز متحدہ قومی موومنٹ کے پی آئی بی میں عارضی دفتر میں بھی داخل ہوگئی۔ متحدہ کے مرکز سمیت شہر بھر میں چھبیس سیکٹر اور ساٹھ سے زائد  یونٹ دفاتر کو سیل کیا جاچکا ہے ۔   تفصیلات کےمطابق ایم کیوایم کے قائد کی اشتعال انگیز تقریر پرایکشن  نائن زیرو  پر رینجرز کی نفری تعینات ہے  اہل علاقہ  کے علاوہ دیگر کے داخلے  پر پابندی لگادی گئی۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بھی نائن زیرو  اور جناح گراؤنڈ کا دورہ کیا وہ یادگار شہداء پر بھی گئے۔ رینجرز کے افسروں نے انہیں  نائن زیرو پر آپریشن سے متعلق بریفنگ دی۔ دوسری جانب کراچی میں اب تک  ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سمیت  چھبیس سیکٹر اور ساٹھ سے زائد یونٹ دفاتر کو سیل کیا گیا ہے۔ نائن زیرو میں  الطاف حسین کی رہائش گاہ ایم پی اے ہاستل ، خورشید بیگم سیکرٹریٹ ، میڈیا سیل اور دیگر دفاتر کو سیل کیا گیا تھا ۔ دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے  پی آئی بی کالونی میں فاروق ستار کی رہائش گاہ کے قریب گھانچی ہال میں پارٹی کا عارضی دفاتر قائم کردیا گیا  جہاں بلدیاتی الیکشن سے متعلق امور کو نمٹایا گیا ۔