Friday, April 26, 2024

ڈی جی رینجرز کا این اے 246کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ

ڈی جی رینجرز کا این اے 246کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
April 22, 2015
کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی کے حلقے این اے دو سو چھیالیس میں کل ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے  مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران اُن کا کہنا تھا کہ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے رینجرز ہر ممکن اقدام کرے گی، این اے دو سو چھیالیس کے تمام پولنگ اسٹیشنز پہلے ہی حساس قرار دیئے جا چکے ہیں ۔