Tuesday, April 16, 2024

ڈی جی رینجرز سندھ کی آئی جی اے ڈی خواجہ سے ملاقات ،مل کردہشتگردی کے خاتمے کا عزم

ڈی جی رینجرز سندھ کی آئی جی اے ڈی خواجہ سے ملاقات ،مل کردہشتگردی کے خاتمے کا عزم
May 25, 2016
کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے ملاقات  ہوئی ہے رینجرز اور پولیس  نےمل کر  سندھ سے دہشتگردوں  کا خاتمہ کرنے  کا عزم  کیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں واقع پولیس کے سینٹرل ہیڈآفس میں ڈائریکٹرجنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر پہنچے تو آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ان کا استقبال کیا اس موقع پر پولیس کے اعلئ  افسران بھی موجود تھے ۔ پولیس ہیڈ آفس میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی موجودگی میں امن وامان کا اعلیٰ  سطح  کااجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی میں امن وامان کی صورتحال سمیت  سندھ بھر میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ نے دہشتگردی کیخلاف  مل کر  کارروائیوں پر اتفاق کیا، ڈی جی رینجرز نے پولیس شہدا کی قربانیوں کو سراہا ۔ ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر کا کہنا تھا کہ رینجرز اور پولیس مل کر  دہشتگردوں  کا خاتمہ کریں گے کراچی میں آج امن رینجرزاور پولیس شہدا کی قربانیوں کا ثمرہے ۔