Wednesday, April 24, 2024

ڈی جی رینجرز سندھ کہتے ہیں املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

ڈی جی رینجرز سندھ کہتے ہیں املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی
November 25, 2017

 کراچی (92 نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ کے احکامات کے بعد رینجرز کے سڑکوں پر آتے ہی کراچی میں حالات معمول پر آگئے۔ میجر جنرل محمد سعید کہتے ہیں شہری قانون ہاتھ میں نہ لیں، تیسرا ہاتھ فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ شہری پُرامن احتجاج کریں، کسی کی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا کہ شہری قانون کا احترام کریں، تشدد کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا، صورتحال پر گہری نظر ہے، پرتشدد حالات میں تیسرا ہاتھ فائدہ اٹھاسکتا ہے۔