Thursday, April 25, 2024

ڈی جی رینجرز سندھ کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ
August 31, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل افتخار حسن چودھری کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔

کراچی میں امن وامان کی صورتحال پر صدر کاٹی نے رینجرزاور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کوخراج تحسین پیش کیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل افتخار حسن چودھری کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، دیگر جرائم میں کمی سے معاشی استحکام آیا۔

اُنہوں نے کہا، سرمایہ داروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے مزید مؤثر اقدامات کررہے ہیں، شہر قائد کا امن عوام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشترکہ کاوشوں کا ثمر ہے۔