Tuesday, May 21, 2024

ڈی جی رینجرز سندھ کا رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ کا رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ
October 13, 2019
کراچی (92 نیوز) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے ا من وامان بالخصوص اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ علاقہ سیکٹر کمانڈرزاور ونگ کمانڈرز نے ڈی جی رینجرز کو امن وامان کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات پربریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے شہریوں سے بھی امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کی اورانہیں رینجرز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے امن و امان بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو مزید موثر بنانے کے احکامات بھی جاری کیے۔