Sunday, September 8, 2024

ڈی جی رینجرز سندھ کا ایک بارپھر کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم

ڈی جی رینجرز سندھ کا ایک بارپھر کراچی آپریشن منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم
January 23, 2016
کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل بلال اکبر نے ایک بارپھر کراچی آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم دہرادیا بلوچ رہنماؤں کے سو ارکان پرمشتمل جرگے نے ملاقات کی اورگورنر سندھ کو بھی صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ تفصیلات کےمطابق ممبر قومی اسمبلی عبدالحکیم بلوچ کی سربراہی میں بلوچ رہنماؤں کا سو اراکین پر مشتمل بلوچ جرگہ رینجرز ہیڈ کوارٹر پہنچا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق بلوچ جرگے  کو ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے خوش آمدید کہا ڈی جی رینجرز نے اراکین کو امن و امان ، رینجرز آپریشن سے قبل اور حالیہ صورتحال پر آگاہی دی ۔ بلوچ جرگے نے رینجرز کی کارکردگی کو بے حد سراہا اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا جرگے کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے  ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ  کراچی آپریشن بلا تفریق ہے جو منطقی انجام تک جاری رہے گا۔