Monday, September 16, 2024

ڈی جی رینجرز سندھ کا اچانک دورہِ لیاری ،شہریوں سے علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ڈی جی رینجرز سندھ کا اچانک دورہِ لیاری ،شہریوں سے علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
February 3, 2017
کراچی(92نیوز)ڈی جی رینجرزسندھ اچانک دورے پرلیاری پہنچ گئےانہوں نے لیاری کے مختلف علاقوں سے دورہ کیااورشہریوں سے امن وامان کی مجموعی صورتحال پربات چیت بھی کی۔ تفصیلات کےمطابق ڈی جی رینجرزسندھ  کالیاری کادورہ عوام میں گھل مل گئے۔ ڈی جی رینجرزسندھ محمدسعید نے  نواں لین،میراں ناکہ،گبول پارک اورچیل چوک کادورہ کیا  بچوں  اوربڑوں سے مصافحہ کیااورامن وامان کی صورتحال پربات چیت کی ۔ سیکٹرکمانڈ ر نے اس موقع پرانہیں لیاری میں حالیہ کارروائیوں پربریفنگ بھی دی ۔ گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے بعد بدنام زمانہ گینگ واربابالاڈلہ کی ہلاکت پرڈی جی رینجرزنے افسران اورجوانوں کی کارکردگی کی تعریف بھی کی۔ ڈی جی رینجززنے افسران کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ اب لیاری میں جرائم پیشہ افرادکی کوئی جگہ نہیں ۔اساتذہ اورعلاقے کے بزرگ قیام امن کے لیے اپناکردارادارکریں ،انہوں نے اس موقع پرہدایت کی اس امرکویقینی بنایاجائے کہ بابالاڈلہ،عزیربلوچ یاکوئی اورگینگ وارسرغنہ یہاں گینگ نہ بناپائے۔