Friday, April 26, 2024

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے باکسنگ ارینا کا افتتاح کر دیا

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے باکسنگ ارینا کا افتتاح کر دیا
November 5, 2020
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے لیاری کے نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں اورصلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیئے سندھ رینجرز کا ایک اور اچھا اقدام  سامنے آ گیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے لیاری کے فٹبال اسٹیڈیم میں باکسنگ ارینا کا افتتاح کر دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق افتتاحی تقریب میں باکسنگ ارینا میں تین کیٹگریز میں دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں رینجرز، پولیس کے اعلی افسران اور خصوصی طور پر لیاری کی ٹیم نے شرکت کی۔ ڈی جی رینجرز ، میجر جنرل عمر بخاری ، باکسنگ ارینا ، افتتاح تقریب سے خطاب میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل عمر بخاری نے کہا کہ باکسنگ ارینا کا بینادی مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ جس طرح کراچی پاکستان کی پہچان ہے اسی طرح لیاری کی پہچان باکسنگ سے ہے۔ یہاں کے باکسر دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔ ڈی جی رینجرز نے باکسنگ مقابلوں میں کامیابیاں حاصل کرنے والوں میں انعامات بھی تقسیم کیے۔