Saturday, April 20, 2024

ڈی جی ریسکیو پنجاب نیب کےبعد اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے

ڈی جی ریسکیو پنجاب نیب کےبعد  اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے
December 11, 2018
لاہور ( 92 نیوز) ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر نیب کےبعد اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے، ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن پر ڈی جی ریسکیو رضوان نصیرکی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔ محکمہ اینٹی  کرپشن نے ریسکیو حکام کو 8 دسمبر کوریکارڈ سمیت طلب کیاتو ڈی جی ریسکیو نےمحکمہ اینٹی  کرپشن کےاحکامات ہوا میں  اڑا دیئے۔جس کی وجہ سے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو میں کروڑوں کی کرپشن کی تحقیقات میں پپش رفت نہ ہو سکی ۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ڈی جی ریسکیو رضوان نصیرکو 4 دسمبر کو نوٹس بھیجا تھا اور محکمہ میں  4 بھائیوں کی بھرتی سمیت تمام بھرتیوں کا ریکارڈ  طلب کیاتھا۔