Tuesday, May 14, 2024

  ڈی جی خان : چیک پوسٹ پر چار اسلحہ ڈیلر گرفتار،بھاری مقداد میں اسلحہ برآمد

   ڈی جی خان : چیک پوسٹ پر چار اسلحہ ڈیلر گرفتار،بھاری مقداد میں اسلحہ برآمد
November 3, 2015
ڈی جی خان (92نیوز)ڈیرہ غازیخان کی ترمن چیک پوسٹ پرچار اسلحہ ڈیلر گرفتارکرلئے گئے جبکہ ان کے قبضےسے  بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ڈی پی او غلام مبشر نے پولیس لائن میں پریس کانفرنس کرتے ہو کہا کہ گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر ترمن چیک پوسٹ پر دو مشکوک کاروں کو روکا جس میں کار کے مختلف خفیہ حصوں میں بھاری تعداد میں رکھا ہوا اسلحہ بر آمد کر کے چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے بر آ مد ہو نے والے اسلحہ میں چھ عدد کلاشنکوف ، 54 پستول ، 6 موزر اور دو رپیٹر سمیت 70859 گولیاں شامل ہیں جبکہ 132 میگزین بھی قبضہ میں لیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ، ملزمان کا تعلق کے پی کے کے علاقہ لکی مروت سے ہے،جن سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔