Friday, April 19, 2024

ڈی جی خان پولیس کی بس پر اسکول کے بچوں کو سیر کرائی جانے لگی

ڈی جی خان پولیس کی بس پر اسکول کے بچوں کو سیر کرائی جانے لگی
December 19, 2015
ملتان(92نیوز)ڈیرہ غازی خان پولیس  کی بس پر اسکول کے بچوں کوسیروتفریح کرائی جانے لگی جبکہ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اعلیٰ پولیس افسروں کے کہنے پر بسیں لے کر آئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ڈی خان پولیس کی بس پر اسکول کے بچوں کو سیر کے لئے ملتان لایا گیا ہے جہاں بچے سیر سے تو خوب محظوظ ہوئے لیکن جب اہلکاروں سے یہ سوال کیا گیا کہ پولیس کی گاڑی کو نجی طور پر کیوں استعمال کیا جارہا جس پر اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم تو اعلی افسران کے حکم پر ان بچوں کو لے آئے ہیں ۔