Sunday, September 8, 2024

ڈی جی خان : دیوار گرنے سے چارخواتین جاں بحق

ڈی جی خان : دیوار گرنے سے چارخواتین جاں بحق
March 11, 2016
  ڈیرہ غازیخان(92نیوز)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی میں خوشیاں ماتم میں تبدیل ہو گئیں دلہن کو بیاہنے آئے باراتیوں پر دیوار گر گئی جس سے چار خواتین جاں بحق جبکہ  دو بچوں سمیت  چار افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کےمطابق شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی زیریں میں دلہن کو بیاہنے آئے بدقسمت باراتیوں پر بارش سے متاثرہ کچی دیوار گر گئی جس کے نتیجے میں چار خواتین موقع پر جان کی بازی ہار گئیں جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں  طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری طرف پولیس نےلواحقین کے بیان قلمبند کرکے حادثے کو قدرتی امر قرار دے دیا۔