Saturday, April 20, 2024

ڈی جی ایم فنانس پر تشدد کے خلاف پی آئی اے آفیسر کا احتجاج

ڈی جی ایم فنانس پر تشدد کے خلاف پی آئی اے آفیسر کا احتجاج
October 30, 2015
کراچی(92نیوز)گزشتہ روز ڈی جی ایم فنانس کو ہراساں کرنے اور تشدد کے خلاف پی آئی اے آفیسرز کا احتجاج، واقعے میں ملوث 5 افراد کے خلاف  انتظامیہ کی کارروائی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ روز ڈی جی ایم فنانس کو ہراساں کرنے اور تشدد کے خلاف پی آئی اے آفیسرز   ایسوسی ایشن نے  احتجاج کیا اور کام چھوڑ کر احتجاجاً دفتروں سے باہر آگئے ۔ احتجاج  کے باعث پی آئی اے آفس  میں  دو گھنٹے کے لیئے کام مکمل طور پر بند  ہوگیا،جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ حرکت میں آئی اور فوری طور پر کارروائی  کرتے ہوئے  واقعے میں ملوث تین مستقل ملازمین معطل  جبکہ دو ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کر دیا گیا۔ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کے بعد  پی آئی اے آفیسرز   ایسوسی ایشن نے  احتجاج ختم کر دیا ۔