Friday, April 26, 2024

ڈی جی ایف آئی اے عملیش خان کے چارج چھوڑنے کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی

ڈی جی ایف آئی اے عملیش خان کے چارج چھوڑنے کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی
May 24, 2016
اسلام آباد(92نیوز)ڈی جی ایف آئی اے عملیش خان کے چارج چھوڑنے کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی،عملیش خان نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے تلخ کلامی کے بعد  عہدہ   چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل عملیش خان نے اپنے عہدے کا چارچ چھوڑ دیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ عملیش خان کے چارج چھوڑنے کی وجہ وزیر داخلہ کی ڈانٹ ہے، وزارت داخلہ میں ہونے والے اجلاس میں کسی خبر نشر ہونے پر وزیر داخلہ تاؤ میں آ گئے، انہوں نے عملیش خان کو آڑے ہاتھوں لیا، جس پر چوہدری نثار اور عملیش خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد عملیش خان نے دلبرداشتہ ہو کر اپنے عہدے کا چارج چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، رابطہ کرنے پر وزارت داخلہ کے حکام نے ڈی جی ایف آئی اے اور وزیر داخلہ کے درمیان تلخ کلامی کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔