Friday, April 26, 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاک سری لنکا میچ میں  کرکٹ اسٹیڈیم آمد

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاک سری لنکا میچ میں  کرکٹ اسٹیڈیم آمد
December 15, 2019
راولپنڈی ( 92 نیوز) پاکستان اور سری لنکا کے مابین  پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے بغیر ختم ہو گی ،میچ کے آخری روز ڈی جی آئی ایس پی آر  بھی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچے ۔ راولپنڈی میں پاکستان  سری لنکا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیرختم ہو گیا ، بارش اور خراب موسم  نے ٹیسٹ کوشدید متاثر تو کیا لیکن راولپنڈی کے پرجوش باسیوں نے یادگار بنا دیا ۔ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی  اور کرکٹرعابد علی کے ریکارڈ پر جہاں عوام خوشی سے نہال تھے وہاں ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد نے تو شائقین کا جوش و ولولہ کئی گنا بڑھا دیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور  راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچے توشائقین کرکٹ کا سمندر اُن کی جانب لپک پڑا ، عوام خصوصا نوجوان جہاں کھیل سے لطف اندوز ہوئے وہاں ترجمان پاک افواج کیساتھ سیلفیاں بھی  لیں اور آٹو گراف بھی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو دیکھ کر شائقین کرکٹ نے پاکستان زندہ باد اور پاک افواج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ، شائقین کرکٹ نے نعرے لگا کرپاک سرزمین اورمادر وطن کی محافظ مسلح افواج سے محبت کاوالہانہ اظہار کیا۔