Saturday, April 20, 2024

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات
October 19, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی ساتھ تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی خدمات کو سراہا۔