Saturday, May 4, 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ دکھانے پر مودی سرکاری کا13 بھارتی چینلز کو شوکاز

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ دکھانے پر مودی سرکاری کا13 بھارتی چینلز کو شوکاز
February 26, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز) پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار پاکستان دشمنی میں اندھی ہوگئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ دکھانے پر 13 بھارتی چینلز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ۔ پاکستان دشمنی میں مودی سرکار کو سچ بھی کھٹکنے لگا،مودی نے اپنے ہرغلط  اقدام کا بھی دفاع کرنے اور بی جے پی حکومت کے گُن گانے والے چینلز کوہی نشانے پر رکھ لیا،بھارتیوں کو   سچ دکھانے پر اپنا اصلی روپ دکھا دیا۔ بھارتی حکومت نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی پریس بریفنگ دکھانے پر  بھارت کے 13 بڑے نیوز چینلز کو شوکاز نوٹس  جاری کردیا۔ مودی سرکار کے عتاب کا نشانہ بننے والوں میں اے بی پی نیوز،سوریا سماچار اور ترنگا ٹی وی شامل ہیں ۔ بھارتی چینل نیوز نیشن،زی ہندوستان،ٹوٹل اور نیوز 18لوکمٹ بھی  حکومتی ناراضی کی لپیٹ میں آگے۔ جے مہاراسٹرا،نیوز 18 گجراتی ،نیوز 24،سندیش نیوز،نیوز 18 انڈیا اور اے بی پی ماجھا کو  بھارت کی حکومت نے بھی نوٹس جاری کردیا۔