Friday, April 19, 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم دفاع کی تقریب کی بھرپور کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا یوم دفاع کی تقریب کی بھرپور کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر
September 7, 2019
 راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے یوم دفاع کی تقریب کی بھرپور کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹ کیا کہ میڈیا نے خصوصی طور پر یوم دفاع کی تقریب دوبارہ نشر کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے شہدا ہمارا فخر، ان کے اہلخانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔ https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1170249836207251456 قبل ازیں وزیراعظم عمران خان اور سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے اگلے مورچوں پر تعینات سپاہ اور شہدا کے خاندانوں سے ملاقات اور سپاہ کے عزم و حوصلے کی تعریف کی تھی۔ اس سے پہلے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب کے دوران وطن کیلئے جان نچھاور کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا تھا ، یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے ، بگل بجا کر شہدا کو سلامی پیش کی گئی تھی ۔ تقریب میں شہدا کے لواحقین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا ، سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے مختلف محاذوں پر زخمی ہونے والے جوان بھی موجود تھے۔