Wednesday, May 8, 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر نے سوار محمد حسین کو خراج عقیدت پیش کیا

ڈی جی آئی ایس پی آر نے  سوار محمد حسین کو خراج  عقیدت  پیش کیا
December 10, 2020

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں سوار محمد حسین شہید کو ان کی جرات اور شجاعت پر خراج عقیدت پیش کیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کو ظفر وال شکر گڑھ سیکٹر میں  1971 میں عظیم قربانی پر  خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ان کی بے جگری سے لڑائی ،  بہادری  کی وجہ سے  بھارتی فورسز کو  بھاری نقصان اٹھانا پڑا جب کہ سوار محمد حسین نے  تنہا ہی 16 بھارتی ٹینک تباہ کروائے ۔