Wednesday, May 1, 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے یوم آزادی پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کی ڈی پی بلیک کر دی

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے یوم آزادی پر اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کی ڈی پی بلیک کر دی
August 16, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستانی صارفین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پیز بلیک کر دیں۔ پندرہ اگست یوم سیاہ کے حوالے سے ہیش ٹیگز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔ پاک فوج کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات بارہ بجتے ہی اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ڈی پیز سیاہ کر دیں۔ میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ذاتی اکاؤنٹس کی تصاویر کو سیاہ کر دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری اور تحریک انصاف کے بھی ٹوئٹر اکاؤنٹس کی ڈی پیز سیاہ ہو گئیں۔ پاکستانی بھی کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یک جہتی میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں جو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کی ڈی پیز سیاہ کر رہے ہیں جبکہ ٹویٹس اور پوسٹ کے ذریعے بھارتی مظالم کی شدید مذمت بھی کی جارہی ہے۔ فاطمہ نامی صارف لکھتی ہیں آج بیمار ذہن کے افراد کا دن ہے۔ ایک دہشتگرد ریاست کا دن یوم سیاہ کہلاتا ہے۔ عروبہ عادل نے پیلٹ متاثرین کی تصویر شیئر کرتے لکھا ہے کہ یہ روشن دنیا کے چہرے پر سیاہ داغ ہے۔ ابن حیدر لکھتے ہیں بھارت ایک جمہوریت نہیں ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ پاکستانی عوام ہر دم کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔