Thursday, April 18, 2024

ڈی جی آئی ایس پی آر سے نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کی ملاقات

ڈی جی آئی ایس پی آر سے نیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد کی ملاقات
April 25, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور سےنیشنل یوتھ اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی ۔   آئی ایس پی آر کے مطابق  وفدکوعلاقائی تذویراتی صورتحال، قومی سلامتی کودرپیش چیلنجزسےآگاہ کیاگیا۔ وفد کودہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اورعلاقائی امن کیلئے کاوشوں سےبھی آگاہ کیا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نے وفد کو بتایا کہ سوشل میڈیا  پر ففتھ جنریشن،  ہائیبرڈ  وارجاری ہے ،  نوجوانوں کیخلاف  اِن ہتھکنڈوں  کو موثر ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ۔ وفد نے مسلح افواج کی کامیابیوں اور کاوشوں کو سراہااور کہا کہ  پرامن ماحول کی فراہمی پر سکیورٹی فورسز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ،۔ وفد نے یہ بھی عہد کیا کہ مسلح افواج سرحدوں پر ملکی بقاءکی جنگ لڑ رہی ہیں  ، پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں  ، ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔ وفد کے کا ارکان کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ،آئی ایس پی آر نے عالمی سطح پر پاکستان کا بہترین قومی بیانیہ پیش کیا ،  آج قومیت کا جذبہ زیر عتاب ہے ۔  ہر ایسے اقدام کو ناکام بنانے کیلئے قومی بیانیہ کو اضلاع  اور جامعات تک اُجاگر کرنا ہوگا۔